16 جون 2013 - 19:30
بحرین میں ملک گير مظاہروں ميں شدت

بحرين ميں مذہبي و انقلابي رہنماؤں کي اپيل پر سنيچر سے شروع ہونے والے ملک گير مظاہروں ميں شدت آگئ ہے -

ابنا: بحرين کے مختلف علاقوں ميں علما اور مراجع کرام کي دعوت پر حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے جس ميں بڑي تعداد ميں بحريني عوام نے حصہ ليا - ان مظاہروں کي کال مختلف سياسي جماعتوں اور چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد نے بھي دي تھي –دارالحکومت منامہ کے اطراف ميں عوام کي بہت بڑي تعداد نے  آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے –مظاہرين نے منامہ شہر کے اندر داخل ہونے کي کوشش کي ليکن بحرين کي سيکورٹي فورس نے منامہ کے مضافاتي علاقوں ميں  مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کا استعمال کيا اور ان پر صوتي بم پھينکنے کےساتھ ساتھ چھرے والي گوليوں سے بھي فائرنگ کي-آل خليفہ کي سيکورٹي فورس نے مظاہرين کو منامہ ميں داخل ہونے سے روکنے کے لئے بھاري تعداد ميں اپنے اہلکاروں کو تعينات کرديا تھا –اسي طرح کے وسيع مظاہرے جزيرہ سترہ کے علاقوں مہزہ اور سفالہ ميں بھي ہوئے -مظاہرين آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کررہے تھے ان علاقوں ميں بھي بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر زہريلي گيس کا استعمال کيا اور چھرے والي گولياں فائر کيں –بحرين کے ديگر علاقوں سے بھي اسي طرح کي خبريں موصول ہوئي ہيں جس کے دوران سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے عوامي مظاہروں کو طاقت کے ذريعے کچلنے کي کوشش کي –بحرين کے حالات کے تعلق سے ايک اہم خبر يہ ہے کہ اس ملک کے  بعض حکام ملک ميں قبائلي اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دينے کي کوشش کررہے ہيں –اسي سلسلے ميں بحرين کي جمعيت الاصالہ نامي ايک تنظيم نے دعوي کيا ہے کہ بحريني عوام کي تحريک کو دہشت گرد گروہ القاعدہ کي کاروائيوں کا سامنا کرنا پڑے گا –دوسري طرف بحرين کي نيشنل ڈيموکريٹک پارٹي کے جنرل سکريٹري فاضل عباس نے کہا ہے کہ اس طرح کے بيانات خطرناک اور تفرقہ انگيزي پر مبني ہيں انہوں نے خبردار کيا کہ اس طرح کے بيانات کا مقصد ايک طرح سے بحرين ميں مذہبي بنيادوں پر قتل عام شروع کرانا اور قبائلي اور فرقہ وارانہ جنگ کو ہوا دينا ہے اس لئے بحرين کے عوام کو ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے –فاضل عباس نے ساتھ ہي آل خليفہ حکومت کي پاليسيوں پر تنقيد کرتے ہوئے سوال کيا کہ وہ اس طرح کے قومي اور مذہبي اختلافات کو ہوا دينے والے بيانات اور اقدامات پر کوئي ايکشن کيوں نہيں ليتي ؟  بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کو بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے طاقت کے ذريعے کچلنے کي ناکام کوشش کي –بحريني اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں اب تک سيکڑوں عام شہري جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں مارے جاچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں سياسي کارکنوں اور عام شہريوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-......./169